Baaghi TV

ایران کی جنگ بندی ڈیل میں لبنان کو شامل کرنے کی خواہش، حزب اللہ پر حملے روکنے کا مطالبہ

usa

‎خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران نے ممکنہ جنگ بندی معاہدے میں لبنان کو بھی شامل کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ہے اور اس حوالے سے رابطہ کاروں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
‎رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چھ علاقائی ذرائع نے اس پیش رفت کی تصدیق کی ہے، جس کے مطابق ایران چاہتا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں لبنانی مزاحمتی گروپ حزب اللہ پر اسرائیلی حملوں کے خاتمے کو بھی شامل کیا جائے۔
‎ذرائع کے مطابق تہران نے حزب اللہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اسے کسی بھی وسیع تر ڈیل کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ اس کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
‎ایک ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ایران اس وقت امریکی تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے اور اس سلسلے میں مشاورت کا عمل جاری ہے۔
‎یہ پیش رفت خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم سمجھی جا رہی ہے اور ممکنہ امن معاہدے کی سمت میں ایک نئی جہت پیدا کر سکتی ہے۔

More posts