ایران جنگ کے اثرات تیزی سے عالمی فضائی صنعت پر ظاہر ہونے لگے ہیں، جہاں دنیا کی بڑی ایئرلائنز کی مالیت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک دنیا کی 20 بڑی ایئرلائنز کی مجموعی مالیت میں تقریباً 53 ارب ڈالر کی کمی واقع ہو چکی ہے، جسے کوویڈ کے بعد فضائی شعبے کے لیے سب سے بڑا بحران قرار دیا جا رہا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث خلیج کے اہم ہوائی اڈے متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں پروازیں معطل کر دی گئی ہیں، جبکہ ایندھن کی قیمتوں میں بھی تیزی سے اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق جیٹ فیول، جو ایئرلائنز کے اخراجات کا بڑا حصہ ہوتا ہے، اس کی قیمت دگنی ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں مستقبل میں فضائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
ایئرلائنز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر جنگ جاری رہی تو ایندھن کی ممکنہ قلت اور آپریشنل مسائل مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں، جس سے عالمی فضائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال بڑھ سکتی ہے۔
ایران جنگ کے اثرات، عالمی ایئرلائنز کی مالیت میں 53 ارب ڈالر کمی
