Baaghi TV


ایران کی سخت وارننگ: دشمن کہیں بھی محفوظ نہیں رہے گا


ایران کے اعلیٰ فوجی ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی اور امریکی حکام اب دنیا بھر میں کہیں بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دستیاب معلومات کی بنیاد پر دشمنوں کے لیے دنیا بھر میں عوامی مقامات، پارکس اور سیاحتی جگہیں بھی غیر محفوظ ہو سکتی ہیں۔
‎ترجمان کے مطابق ایران کے مخالفین کو اب عالمی سطح پر عدم تحفظ کا سامنا کرنا پڑے گا اور موجودہ صورتحال میں کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔
‎انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

More posts