Baaghi TV


ایران پر دباؤ بڑھا تو ردعمل بھی سخت ہوگا، صدر مسعود پزشکیان

usa


ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر ایران پر دباؤ بڑھایا گیا تو اس کا ردعمل بھی اتنا ہی سخت ہوگا۔
اپنے بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایران دھونس، دھمکیوں، ناانصافی اور جارحیت کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا اور دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنا دے گا۔
‎انہوں نے کہا کہ ایران خطے کے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے تاہم یہ خواہش امریکا کے مقابلے میں ایران کے حق دفاع سے دستبردار ہونے کا مطلب نہیں۔
‎مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے ہمسایہ ممالک کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو ہدف بنایا ہے۔
‎ان کے مطابق ایران نے اپنے دفاع کے حق کو استعمال کرتے ہوئے امریکی مفادات پر حملے کیے ہیں۔

More posts