Baaghi TV

‎بیروت میں ایرانی سفارتخانے پر حملہ ہوا تو دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانے نشانہ بنیں گے: ایران

usa

‎ایران نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر بیروت میں ایرانی سفارت خانے کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
‎ایرانی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگر اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ایرانی سفارت خانے پر حملہ کیا تو ایران دنیا بھر میں موجود اسرائیلی سفارت خانوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
‎ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے باوجود تہران نے اب تک کسی بھی ملک میں اسرائیلی سفارت خانوں کو نشانہ نہیں بنایا۔ بیان میں کہا گیا کہ ایران دیگر ممالک کے احترام اور سفارتی اصولوں کو مدنظر رکھتا ہے اور اسرائیل کو اس رویے کا ناجائز فائدہ نہیں اٹھانا چاہیے۔
‎ایرانی حکام نے مزید کہا کہ کسی بھی سفارتی مشن پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگا اور اس کے نتائج خطے کی صورتحال کو مزید کشیدہ بنا سکتے ہیں۔

More posts