ایرانی تیل کے جہازوں کی ضبطی اور چابہار سے واپسی، بھارت کا سفارتی دوغلا پن ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہو گیا
مفاد پرست بھارت نے چابہار بندرگاہ سے خاموش واپسی کے بعد ایران کے تیل بردار جہاز بھی ضبط کر لیے ،ایران کے خلاف اقدامات بھارت کی متضاد خارجہ پالیسی اور امریکی دباؤ کے آگے جھکاؤ کا واضح ثبوت بن گیا ،ایرانی میڈیا کے مطابق؛ بھارتی کوسٹ گارڈ نے بحیرہ عرب میں اسمگلنگ کے الزام میں تین آئل ٹینکروں کو ضبط کیا،تینوں آئل ٹینکرز کو بحیرہ عرب میں ممبئی سے تقریباً 100 سمندری میل کے فاصلے پر روکا گیا، ایرانی میڈیا کے مطابق؛ضبط شدہ بحری جہاز ال جافزیہ ، ایسفالٹ اسٹار اور اسٹیلر روبی ایران سے منسلک تھے،اس سے قبل ایران سے شراکت داری کے دعوؤں کے باوجود بھارت امریکی دباؤ میں چابہار بندرگاہ سے دستبردار ہو چکا ہے ، بھارت امریکی پابندیاں لاگو ہونے سے قبل ایران کو طے شدہ 120 ملین ڈالر کی رقم بھی ادا کر چکا تھا ،
عالمی ماہرین کے مطابق؛ ایران کے خلاف اقدامات بھارت کی موقع پرستانہ اور متضاد خارجہ پالیسی کی واضح مثال ہے .چابہار سے واپسی کے بعد ایرانی تیل بردار جہازوں کی ضبطی بھارت کی جانب سے ایران کو چھرا گھونپنے کے مترادف ہے،دکھاوے،جھوٹ اور دھوکے سے چلنے والی مودی کی نا اہل حکومت کی خارجہ پالیسی زمین بوس ہو چکی ہے
