بحرِ ہند میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے کے بعد بھارت کو سفارتی سطح پر شدید تنقید اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایک ایرانی بحری جہاز کو مبینہ طور پر حملے کا نشانہ بنایا گیا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ حملہ ایک امریکی آبدوز کی جانب سے کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ جہاز بھارت میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں شرکت کے بعد واپس جا رہا تھا اور واقعہ بھارت اور سری لنکا کے ساحلی علاقوں کے قریب پیش آیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں 100 سے زائد افراد جاں بحق یا لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ کم از کم 78 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو سری لنکن ریسکیو ٹیموں کی جانب سے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
اس واقعے کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آیا یہ حملہ بھارتی معلومات یا اس کی سرپرستی میں ہوا، تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
بحرِ ہند میں ایرانی بحری جہاز پر حملہ، بھارت کیلئے سفارتی شرمندگی
