Baaghi TV


ایرانی میزائل حملہ، اسرائیلی ڈرون فیکٹری مکمل تباہ

indian Punjab


ایرانی میزائل حملے کے نتیجے میں اسرائیل کے مرکزی علاقے میں قائم ایک اہم ڈرون فیکٹری مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے، جس کی تصدیق اسرائیلی حکام نے بھی کر دی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اسرائیلی شہر بیتح تیکفا میں چند روز قبل ایرانی میزائل براہ راست فیکٹری پر آ گرا، جس کے نتیجے میں عمارت کو شدید نقصان پہنچا اور فیکٹری مکمل طور پر ناکارہ ہو گئی۔
‎اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیکٹری دوبارہ کام کرنے کے قابل نہیں رہی اور اس کی بحالی ممکن نہیں دکھائی دیتی۔
‎حکام کے مطابق یہ فیکٹری اسرائیلی دفاعی صنعت کا اہم حصہ تھی، جہاں فوج کے لیے ڈرونز، پائلٹ ہیلمٹس اور بموں کے مختلف پرزے تیار کیے جاتے تھے۔
‎ماہرین کے مطابق اس حملے سے اسرائیل کی دفاعی پیداوار اور عسکری صلاحیت پر اثر پڑ سکتا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔
‎یہ واقعہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کے مزید اثرات سامنے آنے کا امکان ہے۔

More posts