امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس موجود افزودہ یورینیم سے 11 ایٹم بم تیار کیے جا سکتے ہیں۔
امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وٹکوف نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ایرانی حکام نے بتایا کہ ان کے پاس 60 فیصد تک افزودہ کیا گیا تقریباً 460 کلوگرام یورینیم موجود ہے۔ ان کے مطابق اگر اس مواد کو ایک ماہ کے اندر 90 فیصد تک افزودہ کیا جائے تو اس سے 11 ایٹم بم تیار ہو سکتے ہیں۔
وٹکوف کا کہنا تھا کہ یہی وہ تشویش ہے جس کے باعث امریکا ایران کے جوہری پروگرام کو خطے اور عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتا ہے۔ دوسری جانب ایران مسلسل مؤقف اختیار کرتا آیا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
ایران کے پاس موجود یورینیم سے 11 ایٹم بم بن سکتے ہیں، اسٹیو وٹکوف
