ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے اقتدار سنبھالنے کے بعد پہلی بار 37 سالہ روایت توڑتے ہوئے 8 فروری کو ایئر فورس کمانڈروں کے ساتھ ہونے والی سالانہ ملاقات میں شرکت نہیں کی۔
اتوار کے روز ہونے والے اجلاس میں خامنہ ای کی غیر موجودگی میں مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف عبدالرحیم موسوی نے ایئر فورس کمانڈروں سے ملاقات کی۔ یہ اجلاس ہر سال 8 فروری کو منایا جاتا ہے تاکہ 1979 میں فضائیہ کے افسران کی روح اللہ خمینی کے ساتھ وفاداری کی یاد تازہ کی جائے۔
سپریم لیڈر کی اس غیر معمولی غیر حاضری نے سوالات پیدا کر دیے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب تہران اور واشنگٹن کے تعلقات کشیدہ ہیں اور امریکہ خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا رہا ہے۔
سپریم لیڈر خامنہ ای نے 37 برس میں پہلی بار ایئر فورس کمانڈوز سےملاقات کیوں نہ کی؟
