عراق نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں آئل ٹرمینلز کے تمام آپریشنز عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزیر تیل نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کے باعث تمام آئل ٹرمینلز کی سرگرمیاں روک دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔
وزیر تیل کے مطابق آئل ٹرمینلز کے آپریشنز بند کیے گئے ہیں تاہم عراق کی تجارتی بندرگاہیں بدستور معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں اور تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔
یہ فیصلہ بصرہ کی ام قصر بندرگاہ کے قریب دو آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس کے بعد سیکیورٹی صورتحال کے باعث فوری اقدامات کیے گئے۔
عراق کا تمام آئل ٹرمینلز کے آپریشن معطل کرنے کا اعلان
