Baaghi TV


پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں ایمازون کلاؤڈ سینٹر پر حملے کا دعویٰ

sa


ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بحرین میں قائم ایک ایمازون کلاؤڈ کمپیوٹنگ سینٹر کو نشانہ بنایا ہے، جسے انہوں نے اپنی جانب سے ایک عملی وارننگ قرار دیا ہے۔
‎پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی دشمن کے لیے پہلا واضح پیغام ہے اور اگر ایران کی تنبیہات کو نظرانداز کیا گیا تو آئندہ مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
‎بیان کے مطابق اگر خطے میں ایران کے خلاف ٹارگٹڈ حملے جاری رہے تو ان کمپنیوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا جن کا پہلے ذکر کیا جا چکا ہے۔
‎ایرانی پاسداران کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں کا مقصد دشمن کو خبردار کرنا ہے تاکہ وہ اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے۔
‎بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے میں موجود ان کمپنیوں کو ہونے والے ممکنہ نقصانات کی ذمہ داری امریکی صدر پر عائد ہوگی۔
‎دوسری جانب اس دعوے کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ عالمی سطح پر اس صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

More posts