Baaghi TV

اسلام آباد پولیس نےعلاقہ مکیں کو ڈرانے والا ملزم گرفتارکرلیا

تھانہ کورال اسلام آباد کی حدود میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کی گئی ہے، غوری ٹاؤن میں فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم صفدر کھوکھرکو گرفتار کرلیا گیا ہے، شہری کی اطلاع پر رات گئے تھانہ کورال کے ایس ایچ او معہ جوانوں نے غوری ٹاون میں کاروائی کی ہے، صفدر کھوکھر سمیت قبضہ مافیا کے تین کارندوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ وایمونشن بھی برآمد کرلیا گیا ہے، ملزمان کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا رہے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے.

More posts