Baaghi TV

اسلام آباد میں سعودی سفارتخارنے کی گاڑی نے شہری کو کچل دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی سفارتخارنے کی گاڑی نے شہری کو کچل دیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کی گاڑی سے تھانہ شالیمار کی حدود میں ٹریفک حادثہ ہوا ہے ،حادثہ میں سعودی سفارتخانے کے عملے نے موٹر سائیکل سوار کچل ڈالا ،

حادثہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار محمد عرفان کی موت واقع ہوگئی ہے ، سعودی سفارتکار فیصل بن تراد کو گرفتار کر کے تھانہ شالیمار منتقل کر دیا گیا.

پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار کی میت پمز اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد میت لواحقین کے حوالہ کر دی جائے گی

More posts