Baaghi TV

اسلام آباد جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن نو ملزمان گرفتار

اسلام آباد ایس پی رورل زون رانا عبدالوہاب کی نگرانی میں سرچ آپریشن کیا گیا۔تھانہ نیلور کے علاقے چراہ اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران پولیس کی تین ٹیموں نے حصہ لیا ۔افسران و جوان سمیت لیڈی پولیس نے بھی شامل۔آپریشن کے دوران 100 سے زائد گھروں کی تلاشی لی گئی ۔

100 سے زائد افراد کی جانچ پڑتال کی گئی،
9 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے قبضہ سے 6 کلو کے قریب چرس ایک کلاشنکوف،ایک بارہ بور گن اور تین پسٹل معہ ایمونشن برآمد ہوئے۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔ اس کا مقصد علاقے سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرنا ہے ایس ایس پی آپریشنز، ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی رپورٹ۔

More posts