Baaghi TV

اسلام آباد کے معروف شاپنگ مال سینٹورس کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا عدالتی حکم

اسلام آباد کے معروف شاپنگ مال سینٹورس کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنیکا عدالتی حکم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کی ایک عدالت نے چیئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ ومالک سنٹورس سردارتنویرالیاس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے ،عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ سردارتنویر الیاس نے تاج ریزیڈنشیا کیلیے شہری کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا اور تعمیرات مسمار کیں۔

ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد نے سردار تنویر الیاس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلیے تھانہ نصیر آباد کواحکا مات جاری کر د ئیے ،عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ چئرمین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ و مالک سنیٹورس سردار تنویر الیاس نے کچھ عرصہ قبل تاج ریذیڈنشیا کے نام پر بابر محمود نامی شہری کی دو کنال اراضی پر قبضہ کرکے تعمیرات مسمار کر دیں

جس پر شہری نے سردار تنویر الیاس کے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف متعلقہ تھانے میں متعدد درخواستیں دیں لیکن پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا،ل پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ کرنے کی وجہ سے متاثرہ شہری نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنے وکیل سید عمر سہیل شاہ کے زریعے باقاعدہ عدالت میں پیش ہوکر روبرو عدالت اپنی داد رسی و حصول انصاف کیلیے سردار تنویر الیاس کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست کی اور پولیس کی کوتاہی پرشکایت کی.

وکیل عمرسہیل شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کسی کی زمین پرناجائز قبضہ کرنا اورچاردیواری کو مسمار کرنا کریمینل ایکٹ ہے جس پرپولیس کو فوری مقدمے کے اندراج کے احکامات جاری کیے جائیں جس پر وکیل سید عمرسہیل شاہ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے عدالت نے سردار تنویر الیاس کے خلاف ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد کو مقدمے کے اندراج کے احکامات جاری کر دئیے.

More posts