Baaghi TV

اسرائیل کا ایران کے مشہد ایئرپورٹ پر حملے کا دعویٰ

israel

اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے شمال مشرقی ایران کے شہر مشہد میں واقع ایئرپورٹ پر کارروائی کی ہے، جس میں ایرانی ایندھن بھرنے والے طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق مشہد ایئرپورٹ اسرائیل سے تقریباً 2,300 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، اور یہ حملہ اب تک کی کارروائیوں میں سب سے طویل فاصلے پر کیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائیہ پورے ایران میں فضائی برتری حاصل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ حملہ اسرائیلی فضائیہ کی تاریخ کا سب سے دور دراز فضائی حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل 1985 میں اسرائیلی فضائیہ نے تیونس میں فلسطینی تنظیم "پی ایل او” کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا تھا، جو اسرائیل سے 2 ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع تھا۔

اسرائیل سے ممکنہ جنگ کی تیاری،ایران میں میٹرو اسٹیشنز کو پناہ گاہیں بنا دیا گیا

More posts