Baaghi TV


تہران میں اسرائیلی حملہ، قدس فورس کمانڈر شہید ہونے کا دعویٰ


اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تہران میں ایک فضائی حملے کے دوران ایران کی قدس فورس کے اسپیشل آپریشنز یونٹ کے کمانڈر اصغر باقری کو شہید کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ روز کی گئی، جس میں فضائیہ نے تہران میں ایک مخصوص ہدف کو نشانہ بنایا۔
‎بیان میں کہا گیا کہ اصغر باقری 2019 سے قدس فورس کے یونٹ 840 کے کمانڈر تھے اور اس سے قبل بھی پاسدارانِ انقلاب میں اہم ذمہ داریاں ادا کرتے رہے۔
‎اسرائیلی حکام کے مطابق قدس فورس ایران کی وہ شاخ ہے جو بیرونِ ملک کارروائیوں کی ذمہ دار سمجھی جاتی ہے، جبکہ دعویٰ کیا گیا کہ اصغر باقری مختلف حملوں کی منصوبہ بندی میں شامل رہے۔
‎تاہم ایران کی جانب سے اس دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جس کے باعث صورتحال غیر واضح ہے۔
‎ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے حملے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تنازع کو مزید شدت دے سکتے ہیں۔
‎یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی پہلے ہی عروج پر ہے اور دونوں جانب سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

More posts