Baaghi TV


ایران کے ممکنہ حملوں پر اسرائیل ہائی الرٹ


ایران کی جانب سے ممکنہ میزائل حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر اسرائیل نے ملک بھر میں ہائی ملٹری الرٹ جاری کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ایران سے مزید میزائل فائر کیے جانے کی نشاندہی ہو چکی ہے، جنہیں روکنے کے لیے دفاعی نظام مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ ممکنہ متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو موبائل الرٹس کے ذریعے خبردار بھی کیا جا رہا ہے۔
‎دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے خطے میں امریکا سے منسلک صنعتوں اور فیکٹریوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایرانی بیان کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران ایسے تمام صنعتی مقامات کو ہدف بنایا جا سکتا ہے جہاں امریکی مفادات یا سرمایہ کاری موجود ہے۔
‎ایرانی فورسز نے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے فوری طور پر ان صنعتی علاقوں اور تنصیبات سے دور ہو جائیں، تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔
‎مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اس وقت انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جہاں کسی بھی وقت صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

More posts