Baaghi TV


بیروت پر اسرائیلی فضائی حملے، 14 منزلہ عمارت تباہ، متعدد ہلاکتیں


عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے مرکزی علاقوں پر شدید فضائی حملے کیے، جن کے نتیجے میں ایک 14 منزلہ عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق آج ہونے والے حملوں میں اب تک 12 افراد جاں بحق جبکہ 41 زخمی ہو چکے ہیں، جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
‎میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ بشورا کے علاقے میں ایک بڑا فضائی حملہ کیا گیا، جبکہ زقاق البلاط کے گنجان آباد علاقے کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں بغیر کسی پیشگی انتباہ کے بمباری کی گئی، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
‎واضح رہے کہ لبنان پر جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک 800 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں افراد اپنے گھروں سے بے دخل ہو کر نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

More posts