Baaghi TV

اسرائیلی فوج کی لبنان میں زمینی کارروائی، سرحد عبور کرلی

‎اسرائیلی فوج نے لبنان میں زمینی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے متعدد مقامات پر سرحد عبور کر لی ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجی دستے مختلف علاقوں سے لبنانی حدود میں داخل ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران کئی سرحدی مقامات پر پیش قدمی کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق لبنانی فوج نے سرحد پر قائم سات چوکیاں خالی کر کے پسپائی اختیار کی۔ تاہم اس پیش رفت پر لبنانی حکام کی جانب سے باضابطہ تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔
‎خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث صورتحال نہایت حساس ہو چکی ہے اور عالمی برادری کی نظریں اس پیش رفت پر مرکوز ہیں۔

More posts