اسرائیلی فوج کے مطابق جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا۔
فوج نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے اہلکار کی شناخت اسٹاف سارجنٹ اوری گرین برگ کے نام سے ہوئی ہے جو گولانی بریگیڈ کی ریکی یونٹ سے وابستہ تھا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنوبی لبنان میں جاری نئی زمینی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والا یہ تیسرا فوجی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق رات تقریباً 2 بجے گولانی بریگیڈ کے اہلکاروں نے اپنے آپریشن کے علاقے میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کی موجودگی کا پتہ لگایا، جس کے بعد دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
اس جھڑپ میں گرین برگ ہلاک جبکہ ایک اور اسرائیلی فوجی معمولی زخمی ہوا۔
جنوبی لبنان میں جھڑپ، اسرائیلی فوجی ہلاک
