Baaghi TV


عمان کا جنگ میں شامل نہ ہونے اور اسرائیل سے تعلقات معمول پر نہ لانے کا اعلان

عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی نے کہا ہے کہ خطے میں جاری جنگ کا مقصد صرف ایران نہیں بلکہ پورے خطے کو کمزور کرنا اور اس کی نئی تشکیل کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کے ذریعے ایران کو کمزور کرنے اور خطے میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
‎وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ عمان کسی جنگی اتحاد یا کونسل کا حصہ نہیں بنے گا اور نہ ہی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
‎انہوں نے کہا کہ سلطنت عمان مسلسل اس بات کی کوشش کر رہی ہے کہ جنگ کو روکا جائے اور سفارت کاری کے ذریعے مسئلے کا حل نکالا جائے کیونکہ جاری تنازع عمان اور پورے خطے کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہے۔
‎سید بدر البوسعیدی نے مزید کہا کہ عمان نے اس جنگ یا کسی بھی جنگ میں کسی قسم کی مدد فراہم کرنے سے انکار کیا ہے اور خطے میں جاری بڑی تبدیلیوں کے باوجود عمان اپنی خارجہ پالیسی کے اصولوں پر قائم رہے گا۔

More posts