اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے واضح کیا ہے کہ اٹلی مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کا حصہ نہیں ہے اور ایران کے خلاف کسی فوجی کارروائی میں شامل نہیں ہوگا۔
اٹلی کی سینیٹ سے خطاب کرتے ہوئے جارجیا میلونی نے کہا کہ اٹلی اس تنازع میں شامل نہیں اور نہ ہی ایران کے خلاف کسی جنگ میں حصہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال نہایت پیچیدہ ہے اور اس کا حل جنگ کے بجائے سفارتی کوششوں کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اٹلی خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں چاہتا اور اس کی ترجیح امن اور استحکام ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور اپنے قومی مفادات اور شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دے گی۔
اٹلی کا ایران کے خلاف جنگ میں شامل نہ ہونے کا اعلان
