Baaghi TV

بلوچستان میں محفوظ سفر کیلئے جعفر ایکسپریس میں جدید سیکیورٹی انتظامات مکمل

حکومتی کاوشوں سے بلوچستان میں محفوظ سفر کیلئے جعفر ایکسپریس میں جدید سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے گئے

بلوچستان میں حکومتی کاوشوں سے ریلوے سفر کو بلوچ عوام کیلئے محفوظ اور پُر اعتماد بنا دیا گیا،وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا،وفاقی وزیر ریلوے نے جعفر ایکسپریس میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس بی کے سی بوگی کو مؤثر اقدام قرار دیا،حنیف عباسی نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان نارتھ کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہا،وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ؛ جعفر ایکسپریس کو بلوچستان کے مسافروں کیلئے محفوظ، پُر اعتماد اور تسلی بخش بنا دیا گیا ہے

وفاقی وزیر ریلوے نے مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو حکومت اور پاک فوج کی اولین ترجیح قرار دیا ،ریلوے ٹریکس کی 24 گھنٹے نگرانی، جدید کیمروں کی تنصیب اور ٹرین میں مناسب سیکیورٹی اسٹاف کی دستیابی بھی یقینی بنائی گئی ہے ،پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کی مؤثر سیکیورٹی کی بدولت بلوچستان کے عوام کا ریلوے کے سفر پر اعتماد بحال ہو رہا ہے،سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں جدید سیکیورٹی اقدامات سے سفری سہولیات کو فروغ مل رہا ہے،حکومت اور سیکیورٹی ادارے بلوچستان میں پائیدار امن کیلئے مشترکہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں

More posts