Baaghi TV

جہانگیر ترین لاہور سے اسلام آباد روانہ

jahangirtareen

جہانگیر ترین لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے

جہانگیر ترین خصوصی طیارے پر لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے جہانگیر ترین کا اسلام آباد میں مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان ہے، جہانگیر ترین اپنی نئی پارٹی کے حوالے سے سیاسی رہنماؤں سے مشاورت کرینگے

جہانگیر ترین کئی دنوں سے لاہور میں موجود تھے، جہانگیر ترین اور علیم خان کی لاہور میں ملاقات بھی ہوئی تھی، جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی چھوڑنے والے اراکین بھی رابطے کر رہے ہیں، جہانگیر ترین نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں، اسلام آباد میں جہانگیر ترین نئی سیاسی جماعتوں کے حوالہ سے بھی مشاورت کریں گے، جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کا نام مسلم لیگ جناح کے طور پر سامنے آ سکتا ہے

واضح رہے کہ علیم خان اور جہانگیر ترین تحریک انصاف میں تھے اور عمران خان کے انتہائی قریبی تھے، مگر اقتدار ملنے کے بعد عمران خان تکبر میں آ گئے اور انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کو دور کر دیا، جہانگیر ترین الگ ہوئے تو علیم خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑی، اب حالت یہ ہو چکی ہے کہ تحریک انصاف میں صرف عمران خان ہی رہ جائیں گے باقی سب ساتھ چھوڑ جائیں گے

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

 ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

 چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

More posts