پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دخترِ مشرق کی زندگی جرأت اور ہمدردی کا نادر امتزاج تھی اور ان کی عظیم قربانی خون سے لکھا عہد ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کبھی سرنڈر نہیں کرے گی۔
بے نظیر بھٹو کی اٹھارہویں برسی پر جاری پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو محض ایک رہنما نہیں تھیں بلکہ وہ جمہوریت کی نڈر آواز، مظلوموں کی امید اور آمریت، انتہاپسندی و عدم برداشت کے خلاف مزاحمت کی ناقابلِ تسخیر علامت تھیں،وزیراعظم کی حیثیت سے شدید مشکلات کے باوجود بینظیر بھٹو نے عوام دوست پالیسیوں کو فروغ دیا، پاکستان کے دفاع کو مضبوط بنایا، قومی خودمختاری کا تحفظ کیا اور عالمی سطح پر ملک کی ترقی پسند اور باوقار شناخت بحال کی، اپنے والد اور بھائیوں کی شہادت اور برسوں کی اذیتوں کے باوجود شہید محترمہ بینظیر بھٹو جمہوریت کی جدوجہد میں آخری دم تک بلا خوف و خطر کھڑی رہیں، یہاں تک کہ جامِ شہادت نوش کیا۔
