Baaghi TV

جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ کے حوالے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا اہم بیان

آج وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ سے متعلقہ اہم اجلاس ہوا .جس میں جنوبی پنجاب کے ممبران قومی اسمبلی نے شرکت کی .

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز نے جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ کے حوالے سے تمام صورتحال وزیر اعظم کے سامنے رکھی.جنوبی پنجاب سیکریٹیریٹ ملتان اور بہاولپور دونوں جگہوں پر قایم ہونگے. وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق، میں اور خسرو بختیار صاحب جلد وزیر اعلیٰ پنجاب کے ساتھ ملاقات کریں گے.اس ملاقات میں یہ طے ہونا ہے کہ کون کون سے محکموں کے دفاتر ملتان اور کون سے محکمے بہاولپور میں اسٹیشنڈ ہونگے، شاہ محمود قریشی

More posts