Baaghi TV

جب امریکہ چھینکتا ہے تو پوری دنیا میں ٹھنڈ شروع ہوجاتی ہے مہوش حیات

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور تمغہ امتیازمہوش حیات نے امریکی انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے باعث کئی شہروں میں بدامنی کے امکانا ت موجود ہیں۔

باغی ٹی وی : اداکارہ مہوش حیات نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر امریکہ کے دونوں صدارتی انتخابات کے امید واروںکی تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جب امریکہ چھینکتا ہے تو پوری دنیا میں ٹھنڈ شروع ہوجاتی ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ امریکہ میں ہونے والے حالیہ انتخابات کے باعث کئی شہروں میں بدامنی کے امکانا ت موجود ہیں۔

تمغہ امتیاز اداکارہ نے لکھا کہ دوستوں کے ذریعے میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ امریکا کے بہت سے اہم شہر بند ہورہے ہیں جبکہ امریکا میں افرا تفری کا خطرہ نظر آرہا ہے۔

مہوش حیات نے لکھا کہ صرف ہم ہی نہیں جس کی دلچسپ انتخابات پر اجارہ داری ہو تاہم دیکھنا یہ ہے کہ وائٹ ہاؤس کی چابی کس کے ہاتھ میں آتی ہے اور اگلے چار سال تک امریکہ کی صدارت کون سنبھالتا ہے۔

مہوش حیات نے امریکی صدارتی انتخابات کے حوالے سے اپنے مداحوں سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے خیال میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن میں کسے امریکا کا صدر منتخب ہونا چاہیے۔

More posts