Baaghi TV

جنسی زیادتی کے ملزم کے قتل کے بعد سیکیورٹی سخت

قصور
کل ڈسٹرکٹ کورٹس قصور میں ہوئے قتل کی بدولت سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہر آنے والے فرد کی جامع تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت
تفصیلات کے مطابق کل ڈسٹرکٹ کورٹس قصور میں ایڈووکیٹ سجاد کے چیمبر میں قتل ہونے کی بدولت ڈسٹرکٹ کورٹس ،ڈی سی آفس اور ڈی پی او آفس کی سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے کچہری میں آنے والے ہر فرد کی جامع تلاشی کرکے داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے واضع رہے کہ کل صبح ایڈووکیٹ سجاد کے چیمبر میں جنسی زیادتی کے ملزم اسلم عرف ملنگی کو پرچہ درج ہونے پر عدالت کی طرف سے بار بار ضمانت قبل از گرفتاری دینے پر دلبرداشتہ ہو کر لڑکی کے ورثاء نے قتل کر دیا تھا جس پر وکلاء برادری نے کل مکمل ہڑتال کی تھی

More posts