Baaghi TV

سپریم کورٹ کے سابق جج سرمد جلال عثمانی چل بسے

sarmad

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سرمد جلال عثمانی انتقال کر گئے

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تصدیق کی ہے کہ وہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے علیل رہنے کے بعد اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔مرحوم جسٹس سرمد جلال عثمانی کی وفات کی خبر نے ملک بھر میں غم کی لہر دوڑا دی ہے، اور ان کے قریبی ساتھیوں، ساتھی ججز، اور وکلاء نے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی کی شخصیت عدلیہ میں انتہائی معزز سمجھی جاتی تھی، اور ان کی قانونی بصیرت و ججمنٹ نے پاکستان کے عدالتی نظام میں اہم مقام حاصل کیا تھا۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ کل بعد نمازِ عصر مسجدِ حمزہ، ڈیفس فیز 8 میں ادا کی جائے گی۔ ان کے اہلِ خانہ، دوستوں اور عزیزوں سے اظہارِ ہمدردی کی جاتی ہے۔

More posts