Baaghi TV

جونیرز کا کام دیکھ کر دل سے خوشی ہوتی ہے نئیر اعجاز

سینئر اداکار نئیر اعجاز نے حال ہی میں سپر پنجابی کے میوزک اور ٹریلر لانچ میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں کہ سپر پنجابی ریلیز ہونے جا رہی ہے ، افتخار ٹھاکر میرا دوست ہے اور اس نے جب جب جو جو کام کیا ہے وہ بہت اچھا متاثر کن رہا ہے. انہوں نے کہا کہ محسن رباس حیدر کی اداکاری دیکھ کر خوشی ہوتی ہے ، اداکار نہایت ہی باصلاحیت ہے. انہوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری اس وقت ڈانوں ڈول ہے،اسے سپر ہٹ فلموں کی ضرورت ہے اور مسلسل فلمیں بنتی رہنی چاہیں اسی میں فلم انڈسٹری اور ہم سب کی بقاء ہے. انہوں نے مزید

کہا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ میں ایسے پراجیکٹس کا ھصہ بنوں جن کی کہانی دیکھنے والوں کو کوئی پیغام دے. فلم کسی نے بھی بنائی ہو ہم سب کو اسے سپورٹ کرنا چاہیے، کیونکہ ہم سب ایک ہی شعبے سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک ہی کام کررہے ہیں پہلے ہم سب ایک دوسرے کے پراجیکٹس کو سپورٹ کریں گے لوگ بھی کریں گے. یاد رہے کہ نئیر اعجاز کی گزشتہ سال فلم گھبرانا نہیں ہے ریلیز ہوئی تھی اس میں انہوں نے ایک اہم کردار ادا کیا تھا.

More posts