Baaghi TV

جرم کی اطلاع جرم بن گئی

تھانہ آلہ آباد پولیس کی انوکھی کارروائی
تفصیلات کے مطابق رانا خالد فاروق نائب صدر ٹیم سرعام قصور نے 15 ریسکیو قصور پر کال کرکے آتش بازی کی اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر الٹا کال کرنے والے صحافی کو ہی پندرہ منٹ تک پولیس وین میں بیٹھا کر ہراساں کیا بعد میں صحافیوں کی مداخلت پر چھوڑ دیا اور آتش بازی کرنے والوں کو موقع پر ہی مک مکا کر کے چلے گئے
قصور کی پوری صحافی برادری آلہ آباد پولیس کے اس رویہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتی ھے اور ایسی شرمناک حرکت کرنے والے پولیس والوں کی فوری برطرفی کا مطالبہ کرتی ھے

More posts