Baaghi TV

کراچی کے بعد کوئٹہ میں دھماکہ

کراچی کے بعد کوئٹہ میں دھماکہ

کراچی کے بعد کوئٹہ میں دھماکہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی کے بعد بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکہ ہوا ہے

کوئٹہ میں ہونیوالے دھماکے کے نیتجے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر دھماکہ ہوا۔ زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

ریسکیوٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، دھماکے کی آواز آنے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جائے وقوعہ کو سیل کر دیا ہے

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیزمواد سڑک کنارے نصب تھا پولیس ایف سی کی بھاری نفری موجود شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں

More posts