Baaghi TV

کراچی شہر میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ

pakistan

کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد مشتبہ مریض کو آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے ملیر کے رہائشی میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔یہ سندھ میں اس وائرس کا پہلا کیس ہے۔ متاثرہ مریض کا خون کا نمونہ جانچنے پر منکی پاکس وائرس کی موجودگی پائی گئی۔مریض کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور انہیں آئسیولیشن وارڈ میں داخل کر دیا گیا ہے تاکہ وائرس کے پھیلا ئوکو روکا جا سکے۔

محکمہ صحت سندھ نے مزید کہا ہے کہ متاثرہ مریض کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے، اس لیے یہ کیس مقامی سطح پر پھیلا ئوکا نشان ہو سکتا ہے۔اس دوران، محکمہ صحت نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور صحت کی دیگر ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ اس وائرس کے مزید پھیلا کو روکا جا سکے۔

دوسری جانب کراچی شہر کے شاہ لطیف ٹائون سے تعلق رکھنے والا متاثرہ شخص جناح اسپتال میں داخل ہے جہاں خون کے نمونے لے لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔جناح اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ٹیسٹ رزلٹ آنے تک مریض کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا جائے گا۔
مریض کی علامات میں بخار اور جسم پر دھبے شامل ہیں۔

سندھ حکومت نے ٹرانسپورٹ افسران کی چھٹیاں منسوخ کردیں

حسینہ واجد کو بنگلا دیشی عبوری حکومت سےبڑا ریلیف مل گیا

More posts