Baaghi TV

30 کروڑ روپے مالیت کا سونا چوری کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

‎کراچی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ سونے کے زیورات کی دکان پرنس جیولرز میں 13 فروری کو ہونے والی چوری کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔
‎واردات کراچی کے علاقے اورنگی کی اقبال مارکیٹ میں ہوئی۔ دکان کے مالک محمد ایوب خان نے 14 فروری کو مقدمہ درج کروایا تھا۔ مقدمے میں بتایا گیا کہ صبح تقریباً پونے نو بجے دکان کے کاریگر نے اطلاع دی کہ چوری ہو گئی ہے۔ دکان کھولنے پر دیکھا گیا کہ پیچھے کی دیوار ٹوٹی ہوئی تھی اور 606 تولے سونا اور 20 سے 25 لاکھ روپے مالیت کے ہیرے موجود نہیں تھے۔
‎ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں، تاہم یہ تفصیل نہیں بتائی گئی کہ ملزمان تک رسائی کیسے حاصل کی گئی۔

More posts