Baaghi TV

کراچی والوں کو اب سستی بجلی ملے گی۔ناصر حسین شاہ

nasir hussain shah

وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی والوں کو اب سستی بجلی ملے گی۔

ایک بیان میں ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا کہ سندھ اسمبلی سے سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( سیپرا ) کوآئینی طور پرمنظور کروا لیا ہے،سیپرا میں لوگوں کو بھرتی کرلیاگیاہے جس کا نوٹیفکیشن بھی رواں ماہ جاری ہوجائے گا،اب کراچی کے شہری بھی سستی بجلی حاصل کر سکیں گے، بجلی کے نرخ بھی اب ہم خود طے کر سکیں گے اور سستی بجلی کے نرخ کےالیکٹرک کی نسبت بہت کم ہوں گے، ایس ٹی ڈی سی کی ترسیل شدہ بجلی کا نیپرا کےنرخوں سے تعلق نہیں ہوگا، بجلی ہم خود بنائیں گے اور ایس ٹی ڈی سی کے تحت خود ترسیل کریں گے، یہی وجہ ہے کہ ایس ٹی ڈی سی سےترسیل کی گئی بجلی کا نرخ نیپرا سے بہت کم ہوگا۔

ناصر شاہ نے مزید کہا کہ کراچی کی صنعت اور رہائشیوں کو سیپرا کےتحت سستی بجلی فراہم کی جائےگی، کوشش ہےکہ سیپرا کے تحت بجلی کی پہلی ترسیل کے فور گرڈ کو فراہم کی جائے۔

More posts