Baaghi TV

کراچی میں وکلاء اور یوٹیوبر رجب بٹ کے درمیان تنازع میں شدت

کراچی میں وکلاء اور یوٹیوبر رجب بٹ کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا، سٹی کورٹ تھانے میں رجب بٹ کے وکیل نے مقدمہ درج کرایا تو کراچی بار کے وکیل سراپا احتجاج بن گئے۔

مبینہ طور پر وکلاء نے تھانے پر دھاوا بول کر وہاں موجود ایس ایچ او سٹی کورٹ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس اسٹیشن میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ایم اے جناح روڈ پر 6 گھنٹے سے زائد دھرنا دیا، صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ نے کہا پولیس کراچی بار کے وکلاء کی درخواست پر مقدمہ درج نہیں کررہی۔وکلاء نے آج عدالتی امور کے بائیکاٹ اور پولیس کے سٹی کورٹ میں داخل ہونے پر پابندی بھی لگادی۔

More posts