Baaghi TV

مقبوضہ کشمیر:شوپیاں میں جعلی مقابلے میں سکول ٹیچر شہید

مقبوضہ-کشمیر-شوپیاں-میں-جعلی-مقابلے-میں-سکول-ٹیچر-شہید #Baaghi

مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں جمعہ کی صبح ایک تصادم میں ایک سکول ٹیچر شہید ہو گیا

بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ مقتول ایک عسکریت پسند تھا جس کی شناخت23 سالہ مجیب لون ولد محمد امین لون ساکن کلگام کے علاقے ریڈوانی بالا کے طور پر ہوئی ہے ساوتھ ایشین وائر سے بات کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے اس سے قبل کہا تھا کہ جمعہ کی صبح شوپیاں کے علاقے رکامہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک عسکریت پسند مارا گیا ۔ان کا کہنا تھا کہ مجیب 9 ستمبر 2021 سے فعال تھا۔

پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ تمام ایگزٹ پوائنٹس کو سیل کرنے کے بعد جب سیکورٹی فورسز گاوں کے ایک مخصوص علاقے کی طرف بڑھ رہی تھیں تو وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے فائرنگ کر دی سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کی اب تک ایک عسکریت پسند مارا گیا ہے۔

دوسری جانب ایک مقامی کشمیری صحافی کے مطابق مقتول کو 9 ستمبر کو بھارت فوج نے تحویل میں لیا تھا۔ آج جعلی مقابلے میں شہید کر دیا گیا ہے، جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں لشکر طیبہ کے ایک جنگجو کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پلوامہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ایک درجہ بندی شدہ عسکریت پسند کو گرفتار کیا جس کی شناخت شمیم صوفی ولد غلام محمد صوفی نکلوڑہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود سمیت مشتعل مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے سوال پر اسد عمر جواب نہ دے سکے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے حکومت کو2 ارب روپے کا نقصان ہوا،شوکت ترین

عمران خان کو وسیع تر قومی مفاد میں ایک اور یوٹرن لینا چاہیے،بلاول

More posts