Baaghi TV

قصور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ

قصور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا مذید تنگ کر دیا گیا ہے
تفصیلات کے مطابق قصور میں جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کیا گیا ہے
جو کہ ڈی پی او قصور عمران کشور کی خصوصی ہدایات پر پولیس کا جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف جاری ہے اور
دوران کریک ڈاؤن 6 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کر لئی گئی ہے
یہ کاروائیاں تھانہ بی ڈویژن، صدر قصور، سٹی پھولنگر اور صدر پھولنگر پولیس کی طرف سے کی گئیں ہیں
جبکہ ڈی پی او قصور کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی

More posts