قازقستان کے صدر قاسم جومارت دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے نور خان ایئربیس پر مہمان صدر کا استقبال کیا، جہاں انہیں 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
صدر قازقستان کے ہمراہ سینئر وزرا اور سرکاری حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان آیا ہے۔ دورے کے دوران کئی شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، جو دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔
قازقستان کے صدر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
