Baaghi TV

ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی والدہ انتقال کرگئیں

khalid maqbool siddiqi

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی والدہ انتقال کرگئیں۔

باغی ٹی وی: خالد مقبول صدیقی کی والدہ کی نمازجنازہ کل بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی، ان کی نماز جنازہ مدنی مسجد فیڈرل بی ایریا بلاک 8 نزد جناح گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی مرحومہ کی تدفین یاسین آباد قبرستان میں ہوگی۔

دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے خالد مقبول صدیقی کی والدہ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

More posts