Baaghi TV

خلیل الرحمان قمر ویڈیو وائرل کیس،آمنہ عروج کی ضمانت خارج

khalil nazeba

ضلع کچہری لاہور میں معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر کی نامناسب ویڈیو وائرل کرنے کے مقدمے میں ملزمہ آمنہ عروج کی ضمانت خارج کر دی گئی۔

ضلع کچہری لاہور میں ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی جس میں وکیل چوہدری مدثر ایڈووکیٹ نے مدعی کی جانب سے اس مقدمے میں دلائل دیے،ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ مقدمہ ایک سال تین ماہ کی تاخیر سے درج کیا گیا اور ملزمہ کا اس کیس میں کوئی کردار نہیں ہے، یہ مقدمہ سزا کی معطلی کے بعد درج کیا گیا تھا لیکن پراسکیوٹر نے مختلف دلائل دیے اور کہا کہ ملزمہ نے ویڈیو بنوانے اور وائرل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے. شریک ملزمان کو صرف سہولت کاری کے طور پر نامزد کیا گیا تھا اور ملزمہ کے خلاف ریکارڈ پر موجود ثبوت نے اس کیس کو مضبوط کیا،عدالت نے اس کیس کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی، یہ مقدمہ این سی سی آئی اے کی جانب سے درج کیا گیا ہے۔

More posts