بھارتی پنجاب کے علاقےامرتسر میں بسنت کے تہوار کے دوران خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے پاکستانی قومی پرچم والی پتنگیں اُڑانے کا معاملہ سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہریوں نے بسنت کے موقع پر ایسی پتنگیں اڑائیں جن پر پاکستان کا قومی پرچم بنا ہوا تھا،باخبر ذرائع کے مطابق یہ اقدام روایتی بسنت منانے کے بجائے ایک علامتی احتجاج کے طور پر کیا گیا۔ خالصتان حامیوں نے اس عمل کو بھارتی پنجاب میں سکھوں کے حقوق سے متعلق مبینہ مسائل اور شکایات کو اجاگر کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ خالصتان تحریک سکھوں کے لیے علیحدہ ریاست کے قیام سے متعلق ایک نظریہ ہے، جو ماضی میں شدت اختیار کر چکا ہے اور آج بھی وقفے وقفے سے اس کے حامی اپنی آواز بلند کرتے رہتے ہیں۔
