Baaghi TV

خطرناک ترین پل

قصور
پتوکی اور چھانگا مانگا کو ملانے والے پل پستہ حالی کا شکار
تفصیلات کے مطابق پتوکی اور چھانگا مانگا دونوں شہروں کو ملانے والے پل کی حالت انتہائی خراب ہے عرصہ دراز سے نہر پر بنا پل جگہ جگہ سے ٹوٹا ہوا ہے آج دن تک انتظامیہ نے معمولی مرمت کے علاوہ اس پل پر کوئی خاص توجہ نہیں دی حالانکہ اس پل کے چند ہی گز کے فاصلے پر ریل گاڑی کا ٹریک بھی گزرتا ہے جس کی بدولت اس پل کو جلد نئے سرے سے تعمیر کرنے کی ضرورت ہے مذید یہ کہ پل انتہائی کم چوڑا ہے جس کے باعث ایک وقت میں ایک ہی بس ،کوسٹر گزر سکتی ہے
واضع رہے کہ اسی پل سے چند سال قبل وین بے قابو ہو کر نیچے نہر میں جا گری تھی جس کی بدولت 18 افراد جانبحق ہوئے تھے

More posts