Baaghi TV

خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار

قصور
پتوکی میں دہشت کی علامت خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پتوکی پولیس کی بڑی کاروائی میں ہاؤس ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ کے چار کارندے گرفتار کر لئے گئے ہیں
گرفتار ملزم عالم شیر عرف سلیم اوڑھ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بین الاضلاعی ڈکیت گینگ تشکیل دے رکھا تھا
جبکہ یہ ملزمان رات کے وقت موٹر سائیکل پر سوار ہو کر راہزنی اور ہاؤس ڈکیتی کی وارداتیں کرنے کے دوران موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی چھینتے تھے
ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے

More posts