Baaghi TV

دوبارہ کوشش کی تو کلکتہ تک جائیں گے : خواجہ آصف کی بھارت کو سخت وارننگ

sumit


وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو ایک بار پھر سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پہلگام جیسے کسی واقعے کو دوبارہ دہرانے کی کوشش کی گئی تو پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ سخت جواب دے گا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور عجیب و غریب بیانات دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کا فالس فلیگ آپریشن کرنے کی کوشش کی تو اس بار ردعمل پہلے سے کہیں زیادہ شدید ہوگا۔
‎انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان نے 200 سے 250 کلومیٹر تک کارروائی کی تھی، لیکن اگر ایسی کوئی صورتحال دوبارہ پیدا ہوئی تو اس بار ہم کلکتہ تک پہنچیں گے۔
‎وزیر دفاع نے ملک کی معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے تاہم حکومت اسے کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی بحران سے نکلنے کے لیے اربوں نہیں بلکہ کھربوں روپے کی ضرورت ہے۔
‎انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں بھی مشکل حالات میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں اور قومی سطح پر مل کر چیلنجز کا مقابلہ کیا جا رہا ہے۔
‎خواجہ آصف نے عوام کو یقین دلایا کہ ترقی کا عمل جاری رہے گا اور حکومت اپنی کارکردگی کے ساتھ آئندہ انتخابات میں عوام کے سامنے پیش ہوگی۔
‎انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہر قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

More posts