Baaghi TV

خیبر: باڑہ قمبرخیل شنکو میں چار افراد کی لاشیں برآمد

crim

خیبر کی تحصیل باڑہ کے علاقے قمبرخیل شنکو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں پر گولیوں کے واضح نشانات موجود ہیں، جس سے ابتدائی طور پر یہ واقعہ فائرنگ کا معلوم ہوتا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل بھی جاری ہے۔ واقعے کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہو سکے تاہم مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

More posts