Baaghi TV

کراچی میں دھماکے کے بعد ایک اور افسوسناک واقعہ

کراچی میں دھماکے کے بعد ایک اور افسوناک واقعہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلش اقبال میں دھماکے کے مقام کے قریب گاڑی میں آگ لگ گئی

پولیس کا کہنا ہے کہ گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب سیلانی ویلفیئر کی کھڑی ہوئی گاڑی میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگی ہے کوئی جانی نقصان نہیں ہے آگ بجھانے کی کوشش کی جارہی ہے

، حادثے کے وقت تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو بلڈ لگا ہوا تھا، بچوں کو فوری طور پر ریسکیو کرلیا گیا

گاڑی میں آگ لگنے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور شہریوں نے اسے دوسرا دھماکہ سمجھ لیا،

کراچی دھماکے کے بعد امدادی کاروائیاں جاری ہیں، ایدھی اور چھیپا رضاکار امدادی کاموں میں مصروف ہیں

دھماکے سے 20 افراد زخمی جبکہ 5 جاں بحق ہو چکے ہیں ,واقعہ کے بعد علاقے کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے، لوگوں کو کہا جا رہا ہے کہ عمارت کے قریب نہ آئیں ، عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے، میڈیا کو بھی بلڈنگ سے دور رکھا گیا ہے،دھماکے سے پہلی منزل زیادہ متاثر ہوئی ہے،

دھماکے سے بلڈنگ کے باہر کھڑی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے،دھماکہ نجی بینک میزان میں ہوا ہے، دھماکہ عمارت کے اندر ہوا یا باہر اس پر ابھی پولیس تحقیقات کر رہی ہے، کہا جا رہا ہے کہ دھماکے کے بعد عمارت سے سامان باہر سڑک پر آ کرگرا ہے جس کی وجہ سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ عمارت کے اندر ہوا ہے

کراچی میں دہشت گردی کا ایک اور واقعہ ، دھماکے سے خوف و ہراس

کراچی دھماکہ، ایک شخص کی لاش نکال لی گئی، زخمیوں میں بھی اضافہ

کراچی دھماکہ، عمارت تباہ،3 اموات، مزید ہلاکتوں کا خدشہ

More posts