خطے میں امریکی تنصیبات پر بھی تہران کے حملے جاری ہیں، دوحا میں دھماکے سنے گئے، سعودی وزارت دفاع نے 4 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بحرین میں رہائشی عمارت پر ڈرون حملے میں ایک شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔یو اے ای نے 12 میزائل اور 17 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، عراق کے شہر موصل میں عراقی تنظیم کے دفتر پر بھی ڈرون حملہ کیا گیا،آپریشن وعدہ صادق کی 33 ویں لہر کے دوران ایران نے اسرائیل پر القدر اور خرم شہر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کیے، کلسٹر بموں کا بھی استعمال کیا گیا، 2 صیہونی شہری ہلاک ہوگئے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے واضح کیا ہے کہ جنگ کب بند ہوگی یہ اب ہم طے کریں گے، خطے میں سب محفوظ ہونگے یا کوئی نہیں ہوگا۔ایران کی پاسداران انقلاب نے امریکی صدر کے بیان پر ردعمل دیدیا۔ ترجمان نے کہا کہ ایران سے متعلق امریکی صدر کی باتیں مضحکہ خیز ہیں، حملے جاری رہے تو خطے سے تیل برآمد نہیں ہونے دیں گے۔ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس، چین اور روس سمیت کچھ ممالک نے سیزفائر کیلئے ہم سے رابطہ کیا ہے، جنگ بندی کیلئے ہماری پہلی شرط جارحیت کا خاتمہ ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے امریکا کے ساتھ دوبارہ مذاکرات ایجنڈے پر نہیں، خطے میں کشیدگی کے ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں، ایران پر مسلط جنگ میں ہماری کارروائیاں دفاعی ہیں۔
